the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد ۔۸؍جولائی( پریس نوٹ) رمضان مبارک میں اللہ تعالیٰ کے مومن اور عبادت گزار بندوں کے لئے نوید ہے کہ تیسرے دہے میں پانچ طاق راتیں ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے شب قدر کو پوشیدہ فرما دیا ہے جس میں کلام حق تعالیٰ لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر یکبارگی نازل ہوا۔ قرآن پاک سے نسبت نے اس رات کو سارے برس کی تمام راتوں پر ایسا امتیاز و اعزاز عطا کیا ہے کہ یہ ایک رات ہزاروں مہینوں سے زیادہ قدر و فضیلت رکھتی ہے اس رات ایمان و اخلاص کے ساتھ عبادت و قیام کرنے والا بارگاہ خداوندی سے بے حد و شمار اجر و ثواب سے سرفراز کیا جاتاہے۔ شب قدر میں قرآن پاک نازل ہوا اور شب میلاد کی صبح کو صاحب قرآن حضور ختمی مرتبت احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ظہور قدسی کا عظیم البرکات واقعہ ہوا۔اس لحاظ سے شب میلاد کی منفرد اورعلو منزلت اہمیت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐکے ذریعہ ساری انسانیت کی ہدایت کا سامان ان کے سینہ اطہر پر نزول قرآن پاک کے ساتھ دائمی طور پر فرمادیا۔جن سعادت مندوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول ؐاللہ کی اطاعت کی ان کے لئے رحمت و مغفرت و نجات کا مژدہ ہے جس کا ایک ذریعہ ماہ رمضان کے روزے،شب قدر کا قیام اور اس مقدس مہینہ کے ہر لمحہ کو ذکر و تسبیح میں گزارنا ہے۔ رمضان مبارک کا ہر عمل صالح مقبول ہوتا ہے اور روزہ داروں کی دعا بارگاہ حق تعالیٰ میں مستجاب ہوتی ہے بالخصوص دعائیں بوقت افطار رد نہیں ہوتیں۔ روزہ دار اپنی عبادت صوم کا اجر خود دست قدرت سے پانے کا شرف حاصل کرتا ہے۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک نے رمضان مبارک کے روح پرور اور نورافزاء ماحول میں ۱۹؍رمضان المبارک کو بعد نماز ظہر مسجد کھاروا،گولکنڈہ ،تین بجے دن مسجد امیر فاطمہ ،اکبر باغ، ملک پیٹھ اور بعد عصر حمیدیہ شرفی چمن میں روزہ دار مصلیوں کے نمائندہ اجتماعات سے خطاب کی سعادت حاصل کرتے ہوے ان حقائق کا اظہار کیا۔ وہ اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے’’حضرت تاج العرفاءؒ یادگار خطابات‘‘ کے انیسویں سال کے ۱۹ویں روز منعقدہ اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے جن کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ شہنشاہ کونینؐمیں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر حمید الدین شرفی نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ



رمضان مبارک میں صلوٰۃ و صوم کے ساتھ زکوٰۃ کی ادائیگی موجب سعادت ہے علاوہ ازیں مدات خیر سے بھی غریبوں، مسکینوں، حاجت مندوں، ناداروں کی مالی اعانت اور غمخواری کا موثر معمول اس ماہ مبارک میں روح میں بالیدگی کا سبب اور حصول رضاے مولی تعالیٰ کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال سے کچھ خرچ کرنا، فاقہ کشوں کی شکم سیری کا سامان کرنا، برہنہ تن ضرورت مندوں کو کپڑے پہنانا، بیماروں کا علاج و معالجہ کروانے کے لئے مالی ایثار ، بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا، صلہ رحمی کرنا ، مہمان نوازی، یتامیٰ کی سرپرستی اور بیوگان کی مالی خدمت ،علوم دین کے حصول میں مصروف و سرگرم طلباء کے خور و نوش و لباس کا انتظام کرنااور ہر وہ کام جو مخلوق خدا کے لئے راحت رسانی کا ذریعہ ہو ہر وقت اگر چہ کہ پسندیدہ اور محبوب کا م ہے لیکن رمضان مبارک میں ان کی اہمیت،وقعت کہیں زیادہ ہے اور بہ اعتبار شرح اجر و ثواب بے پناہ اضافہ انفاق کرنے والوں کے لئے انعام حق تعالیٰ ہے۔ڈاکٹر حمید الدین شرفی نے کہا کہ انفرادی و اجتماعی ضرورتوں کی تعریف میں آنے والے متذکرہ بالا جملہ امور کا فریضہ زکوٰۃ سے بھی گہرا تعلق ہے کیوں کہ قرآن حکیم نے مصارف زکوٰۃ کی صراحت و تشریح فرما دی ہے شریعت مطہرہ نے ان میں غرباء ، مساکین، قرض دار، مسافر اور فی سبیل اللہ کے تحت ہر اچھے اور مفید ملی کام کو اس مد کے وسیع مفہوم کے تحت رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفاق و خیرات کا ہر پہلو مخلوق خدا کی راحت رسانی کے مقصد کے پیش نظر نہایت ضروری ہے۔ تاہم زکوٰۃ کے لئے حساب و شرح، شرائط و ضوابط کی بھی شرع شریف نے تفصیل بتا دی ہے ۔ چوں کہ یہ فرض مالدار صاحب نصاب مسلمانوں پر ایک قمری سال کے مکمل ہونے پر عائد ہوتا ہے اس لئے ملت کا مخصوص طبقہ ہی اس فریضہ کی ادائیگی کا شرف حاصل کرتا ہے۔ جب کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے صدقہ نفل کے لئے کوئی خاص جگہ، مدت، وجہ اور تعین حاجت مندی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ جس کو توفیق عطا کرے وہ ضرورت مندوں کی اعانت کے لئے جتنا چاہے،جہاں چاہے اور جس ضرورت مند پر چاہے رضاے حق کے حصول کے لئے خرچ کر سکتا ہے اور اللہ کی راہ میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی آرزو کرنے والے کو اللہ تعالیٰ خوب نوازتا ہے۔ اجلاسوں کے آخر میں بارگاہ رسالت مآبؐ میں سلام پیش کیا گیا او رپراثر رقت آمیز دعائیں کی گئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.